ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ شاہ شمس نے ایک اہم کامیابی حاصل کی۔ کارروائی میں ملزم محمد ولید ولد امیر بخش کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم کا شمار منشیات فروشوں کے اہم نیٹ ورک میں ہوتا ہے اور وہ منشیات کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔