ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکوکے شعبہ ٹریننگ اینڈ امتحانات نے ڈیٹاکوڈرز سے ڈیٹاانٹری آپریٹرز کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں، میپکو کمپیوٹر سنٹرملتان کے ڈیٹا کوڈر حاجی محمد سجاد طاہر نے پہلی، محمد اشر ف (کمپیوٹرسنٹر وہاڑی) اور اشفاق احمد (کمپیوٹر سنٹرملتان ) نے مشترکہ طورپر دوسری، محسن رفیق (کمپیوٹر سنٹر ملتان) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔