ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس پی گلگشت ڈویژن ملتان چوہدری سیف اللہ گجر نے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا،ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنازیشن اور نظریہ پاکستان فورم ملتان کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں 14 روزہ تقریبات ” ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر کمپلیکس ملتان میں منعقدہ تقریب ” آزادی ایک نعمت‘‘ سے خطاب میں کیا جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ملتان عبدالعزیز خان نے کی۔