ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران دہلی گیٹ چوک کے صدر وہاج قریشی اور امن کمیٹی کے اراکین کے خلاف تھانہ ممتاز آباد پولیس کی جانب سے مبینہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے کے اندراج پر تاجر برادری سراپا احتجاج ہے، احتجاجی سلسلہ نویں روز بھی جاری رہا، اس سلسلے میں گزشتہ روز انجمن تاجران لکڑ منڈی فیضی روڈ کے زیر اہتمام بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت انجمن کے صدر محمد طیب خان نے کی، مظاہرے میں نائب صدر رانا اویس، رانا خورشید، رانا بلال، رانا ماجد، رانا لیاقت، رانا امجد، سلیمان، محمد یاسین،، محمد اسلام اور درجنوں تاجر رہنماؤں و کارکنان نے شرکت کی۔ صدر محمد طیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے تاحال ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو معطل نہ کرنا افسوسناک اور تاجروں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔