ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے جواد حسین قریشی سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 13ہزار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ لوہاری گیٹ اور چہلیک کے علاقے عبدالعلیم اور محمد احمد سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائلزفونز لے گئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد عاصم سے چار ڈاکو نقدی 1لاکھ 60ہزار و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ قطب پور کے علاقے مجاہد اقبال سے نامعلوم ملزمان نقدی 15ہزار و موبائل لے گئے تھانہ ممتاز آباد اور بی زیڈ کے علاقے اخلاق احمد اور حافظہ مریم رانی کا موبائل اور پرس جس میں نقدی و سروس کارڈ جھپٹا مارکر چھین کر لے گئے جبکہ گلگشت کے علاقے محمد زبیر کی موٹرسائیکل لعل دین کا موبائل بی زیڈ کے علاقے محمد حیات کے 48موبائلزفونز افضال کا موبائل الپہ کے علاقے سجاد احمد کی مرغیاں آصف کی موٹر محمد صدیق کی نقدی و کپڑا مالیت لاکھوں روپے قادر پورراں کے علاقے اللہ دتہ کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات کینٹ کے علاقے عمادالدین کی موٹرسائیکل چہلیک کے علاقے دانش کا موبائل شاہ شمس کے علاقے محمد وسیم کی ایل ای ڈی و گھریلوں سامان ممتاز آباد کے علاقے محمود الحسن کا موبائل نیوملتان کے علاقے عبدالمتین کا موبائل شاہ رکن عالم کے علاقے وقار حسین کی نقدی حافظ آصف کا موبائل شہباز کی دوکان سے سامان ،سٹی جلالپور کے علاقے محمد یوسف کا بکرا چوری ہوگیا۔