• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی پی او راجن پور مغویہ کو بازیاب کرا کے کل پیش کریں،ہائیکورٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے خاتون پر تشدد کے ملزمان عدنان، عمران‘ذیشان اور اللہ دتہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی۔ جسٹس صادق محمود خرم نے اینٹی نارکوٹکس فورس یہ مقدمے میں ملوث منشیات کےچار سمگلروں خدائے نور‘عرفان اللہ‘ عبدالسلام اور عبدالصمد جن کا تعلق بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر متعلقہ حکام کو 18 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں،جسٹس صادق محمود خرم نے ڈی پی او راجن پور کو حکم دیا ہے کہ مغویہ شمو بی بی کو اغوا کنندگان سے بازیاب کرا کے 13 اگست کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے پٹیشنر پیر بخش کے وکلا صفدر حسین سرسانہ سیال اور فیاض احمد خان بلوچ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ 25 سالہ شمع بیوی کو علاقے کے بااثر افراد سامبڑ شاہ ،بشیر شاہ عدنان عرف دانی اور فوزیہ بی بی نے اغوا کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون عظمی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے،شہری کو فا ئر نگ کر کے ز خمی کر نے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور خاتون کو زیادتی کا نشا نہ بنا نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظورکرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید