ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ اشیاء و خورد و نوش کی قیمتوں پر سخت کنٹرول کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور پیرا اتھاٹی کو مکمل اختیارات دیے گئے ہیں،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر افس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر اشیاء خوردونوش کے ریٹس کااز سر نو جائزہ لے کر نئے ریٹس جاری کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام اور تاجر برادری کو ریلیف دیا جا سکے اور مڈل مین کا کردار مکمل ختم کیا جا سکے دریں اثنا ڈپٹی کمشنر وسیم حامدنے کینٹ چرچ کا دورہ کیا اور اقلیتی برادری کے ہمراہ کیک کاٹا۔ڈپٹی کمشنر نے اقلیتی برادری کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈز سے سہ ماہی ساڑھے 10 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔