بھارتی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 8 مقامات پر چھاپے مارے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے یاسین ملک کے گھر پر بھی چھاپا مارا۔
بھارتی اسپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق چھاپے کشمیری پنڈت خاتون سرلا بھٹ اغو اقتل کیس کے سلسلے میں مارے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خاتون سرلا بھٹ کے اغوا اور قتل کا کیس 36 سال پرانا ہے۔
سرلا بھٹ اپریل 90ء میں صورہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سری نگر کے ہاسٹل سے لاپتہ ہوئی تھیں۔ ان کی لاش سری نگر سے مل گئی تھی تاہم اب 36 سال بعد چھاپے مارے جا رہے ہیں۔