ملتان (سٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عاطف سلطان نے کنک منڈی کینٹ میں جشن آزادی تقریبات وشجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے سول سوسائٹی تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے اور پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے کینٹ بورڈ ملتان کی طرف سے مہم کا آغاز کیا ہے، شہریوں کو چاہیے کہ مہم کا حصہ بنیں اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں۔ تقریب میں گارڈن سپر وائزر ظہیر ، معظم وحید خواجہ ، کلب عابد خان ، وقار خلیل ، جبیب اللہ بابر ، سابق اسسٹنٹ سیکرٹری طارق خان ، خواجہ دلشاد احمد ، غضنفر ملک سمیت تاجروشہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔