ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گرد و نواح میں ڈکیتی اور چوری کی مسلسل وارداتیں‘ پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 31م قدمات درج کرلیے ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے عمر علی قریشی سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 47ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد رمضان سے نقدی و موبائل نامعلوم ملزمان نے چھین لیا تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے آصف سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 44ہزار و موبائل لوٹ کر لے گئے جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے حیدر ،ارشد کے موبائلزفونز بی زیڈ کے علاقے اکرم کی اینٹیں قادر پورراں کے علاقے ساجد کے انورٹر مصطفی کا موبائل صدر شجاع آباد کے علاقے شاہد شبیر کا انورٹر غلام مجتبی کا بکرا سٹی شجاع آباد کے علاقے محمد ارشد کا موبائل صدر جلالپور کے علاقے خادم حسین کا بکرا ریاض حسین کی دوکان سے زرعی ادویات سٹی جلالپور کے علاقے عبدالعزیز کی دو بکریاں کینٹ کے علاقے سید مصطفی ، محمد وسیم کی موٹر سائیکلیں سجاد احمد ،شہزاد جلیل آباد کے علاقے شمشاد مائی کے موبائلز فونز نعیم محمود کی نقدی 20ہزار و چار ماشے بالیاں مظفر آباد کے علاقے محمد خورشید کا موبائل قطب پور کے علاقے سجاد احمد کی گائے مالیت 17لاکھ ممتاز آباد کے علاقے شعبان کا موبائل نیوملتان کے علاقے قیصر عباس کا موبائل زاہد نواز کی موٹر سائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے شعیب کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے عمران کے گھر سے نقدی 1لاکھ 10ہزار و دو تولہ طلائی زیورات محمد وقار کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے ریحان احمد کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے جمیل احمد کا موبائل اور محمد نعیم کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔