ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریاکے دو اساتذہ نے ہراساں کیے جانے کے الزام میں اپنی چیئرپرسن کے خلاف درخواست جمع کرادی بتایا گیا ہے شعبہ سائیکالوجی کی ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ اور ڈاکٹر عبیدا لرحمان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہےکہ ان کو شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کی چیئرپرسن ڈاکٹر ارم بتول کی طرف سے کام کی جگہ پر مسلسل ہراساں کرنے، نفسیاتی بدسلوکی، تعلیمی بدانتظامی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کا سامنا ہے،مذکورہ دونوں ٹیچرز نےدرخواست میں وائس چانسلر سےمطالبہ کی کہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیا جائے پروفیشنل رویے کو رائج کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔