ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صدر ہائی کورٹ بار حبیب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ غیر منصفانہ نظام کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بار ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان جن مقاصد کیلئے حاصل کیا گیا تھا، 78 سال گزرنے کے باوجود ہم ان سے محروم ہیں ،قائداعظم پاکستان کو خوشحال، لبرل اور تعصبات سے پاک ریاست دیکھنا چاہتے تھے مگر آج اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، کشمیری اب بھی آزادی سے محروم ہیں۔ تقریب کی صدارت مرزا عزیز اکبر بیگ ممبر پنجاب بار کونسل نے کی، جبکہ نشید عارف گوندل، زوار حسین قریشی، جاوید اقبال انصاری،بشری نقوی ،سمیرا صدیق، اللہ نواز وینس ،بابرسوئکارنو، منظور قادری، میاں خالد رانا، محسن ملک، مرید حسین نے بھی شرکت کی۔