• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعور ترقیاتی تنظیم کے زیراہتمام ’’بااختیار نوجوان‘ خوشحال پاکستان‘‘ سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) عالمی یومِ نوجوان کے موقع پر شعور ترقیاتی تنظیم کے زیرِ اہتمام "بااختیار نوجوان، خوشحال پاکستان" سیمینار ہوا، جس میں سابق وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، سابق صوبائی وزیر عبد الوحید آرائیں، صدر شعور ترقیاتی تنظیم شاہد محمود انصاری، پرویز اقبال انصاری، ملک امیر نواز، منصور احمد، عادل محمود، اقبال خان بلوچ اور مسز کاشف سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہنرمند نوجوان جدید ٹیکنالوجی، آئی ٹی، فری لانسنگ اور سٹارٹ اپس کے ذریعے معیشت مضبوط بنا سکتے ہیں۔
ملتان سے مزید