• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن فراڈ کیسز نوجوان نسل کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں‘ ندیم مدنی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک ملتان کے ڈویژنل صدر خواجہ ندیم مدنی صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈ کے کیسز نوجوان نسل کو مایوسی اور ملک چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ آن لائن دھوکہ دہی ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم کی صلاحیت ان کیسز سے نمٹنے کیلئے ناکافی ہے۔ انہوں نے این سی سی آئی اے کیس نمبر 58897/25اور انکوائری نمبر 1112/25میں ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آن لائن فراڈ روکنے کے لیے سخت پالیسی بنا کر اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ملتان سے مزید