ملتان(سٹاف رپورٹر) کینٹ ڈویژن پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل وہیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 31گینگز کے 79ارکان کو گرفتار کر کے 6کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کینٹ دویژن نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 31گینگز کے 79 ممبران کو گرفتار کر کے 06کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جس میں کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل و وہیکل چوری سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب 10گینگز کے 26ممبران کو گرفتار کر کے 02کروڑ11 لاکھ 65 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 40 موٹر سائیکل،01جیپ،01 مہران کار، 05 موبائل فون 01موٹر سائیکل رکشہ اور 08لاکھ 43ہزار نقدی شامل ہیں جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02پسٹل بھی برآمد کر لئےاور 84مقدمات دوران تفتیش ملزمان سے ٹریس ہوئے اسی تھانہ طرح ممتاز آباد پولیس نے ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل و وہیکل چوری سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب07 گینگز کے 20 ممبران کو گرفتار کر کے01کروڑ 95 لاکھ 43 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 25موٹر سائیکل، 04موبائل فون اور 24لاکھ 38ہزار سے زائد نقدی شامل ہیں جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02پسٹل اور 01ریوالور بھی برآمد کر لئےاور59مقدمات ملزمان سے ٹریسہوئے جبکہ مظفر آباد پولیس نے بھی ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل و وہیکل چوری سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب07 گینگز کے 20 ممبران کو گرفتار کر کے01کروڑ 95 لاکھ 43 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 25موٹر سائیکل، 04موبائل فون اور 24لاکھ 38ہزار سے زائد نقدی شامل ہیں جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02پسٹل اور 01ریوالور بھی برآمد کر لئے۔ 59مقدمات ٹریس ہوئے۔