اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار)انسداد منشیات فورس نے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 15 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ہے ۔اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں سے 180 گرام ہیروئن ،ایبٹ روڑ لاہور پر واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل میں موجود کپڑوں میں جذب شدہ 3.345 کلو آئس ۔شاہراہِ فیصل کراچی پر واقع کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے پارسل میں موجود کپڑوں میں جذب شدہ 6.040 کلو آئس ۔ سہراب گوٹھ کراچی میں خاتون کے قبضہ سے 5 کلو چرس برآمد۔گلشن اقبال کراچی میں ملزم سے 980 گرام آئس برآمد کر لی ہے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ادھر وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ انڈسٹریل ایر یا، تھا نہ ویمن، تھا نہ سبزی منڈی، تھا نہ کھنہ، تھا نہ ہمک، تھا نہ پھلگراں، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن اور تھا نہ بنی گالہ، پولیس ٹیموں نے 19ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے3320گر ام ہیر وئن،5280آئس، 15 بوتلیں شراب، مختلف بور کے 09 پستول، دو گنیں معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔