• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،8ہزار کلو پانی لگا، بدبودار گوشت برآمد /750لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم نے سروس روڈ ڈھوک کشمیریاں میں موجود گودام پر چھاپہ مار کر 8 ہزار کلو پانی لگا، بدبودار گوشت برآمد کرکے کو تلف کردیا ۔ ترجمان کے مطابق گوشت پر کسی سلاٹر ہاوس کی سرکاری مہر بھی موجود نہ تھی۔گوشت سرگودھا، جھنگ اور گوجرہ سے راولپنڈی میں عام گاڑیوں میں چھپا کر لایا گیا تھا۔ ویٹرنری ڈاکٹر نے جانچ کر کے گوشت کو انسانی استعمال کے لیے انتہائی مضر قرار دیا۔ گوشت کی مالیت تقریبا 96 لاکھ روپے تھی جسے تلف کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید