• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سمیت آج مزید بارش امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں اتوار کے روز بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اسلام آباد 21، راولپنڈی 19، چکوال16، فیصل آباد 9، قصور 6، بنوں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید