• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آباد میں وارداتیں، 20 شہری موٹر سائیکلوں طلائی زیورات سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں20 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پشاور روڈ پر2موٹرسائیکل سوار جنید اسلم سے گن پوائنٹ پر ساڑھے سات ہزار روپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ٹھٹھہ خلیل روڈ پر 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4ملزمان بیرئیر ڈیوٹی کرنے والے سیکورٹی گاڑدمحمد کاشف پرڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرکے 30ہزار روپے چھین کر لے گئے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ایچ ایم سی کے قریب محمد خان کے بھائی سے گن پوائنٹ پر موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ ملک کالونی میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر شاہ زیب کی دکان سے 7ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے ۔شکریال میں ساجدمحمد کے فلیٹ سے 5لاکھ 24ہزارروپے،ایک پلازہ کے سامنے مجتبیٰ عابد کی گاڑی سے لیپ ٹاپ اور موبائل ،شہباز ٹاؤن میں بلال صادق کے پلاٹ سے اینٹیں اور چارسوبلاک سیمنٹ،سریا مالیتی 3لاکھ روپے ،فیصل کالونی میں اسمت بی بی کے گھر سے 30ہزار روپے،غریب آباد میں فیصل مغل کے گھر سے 85ہزار روپے اورسامان مالیتی60ہزار روپے،محلہ مجاور میں عمیر بٹ کے گھر سےڈیڑھ لاکھ روپے اور طلائی زیورات مالیتی 16لاکھ روپے ،خالد کالونی میں نوید کے گھرسےایک لاکھ روپے ،سونا مالیتی 50ہزاراور سامان مالیتی 72ہزارروپے،جی ٹی روڈ پر محمد وحید کی گاڑی سے ایک لاکھ پانچ ہزارروپے اور آئی فون چوری کرلیاگیا۔ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ،نقب زنی اور چوری کی10 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ6موٹر سائیکل ، اڑا لئے گئے دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور دو موبائل اور لاکھوں روپے کی نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید