• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنویں کی صفائی کرتے ہوئے 2مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کنویں کی صفائی کرتے ہوئے 2مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ،افسوس ناک واقعہ تھانہ چک لالہ کے علاقہ میں پیش آیا ،ریسکیو1122کے مطابق تقریباً 60فٹ گہرے کنویں میں جس میں پانچ سے چھ فٹ پانی تھا صفائی کرتے ہوئے 2محنت کش 19سالہ کامران اور 28سالہ ممریزبے ہوش ہوگئے جنہیں کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن دونوں مزدور دم توڑ گئے ،پولیس کے مطابق دونوں کاتعلق ضلع میانوالی سے تھا ،ان کی میتیں ورثاکے حوالے کردی گئیں ۔
اسلام آباد سے مزید