• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 4افراد جان کی بازی ہارگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 4افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ روات کے علاقہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیاگیا،پولیس کے مطابق مانکیالہ پل کے قریب فائرنگ کرکے 36سالہ ملک ابرار کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا،تھانہ دھمیال کو غلام شبیر نے بتایاکہ میرا بھانجا محمد عثمان اپنے موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ میرا میں سرکاری سکول کے قریب کرولاکار نے اسے ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال لے جایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، تھانہ چونترہ کے علاقہ کپیٹل سمارٹ سٹی میں 20سالہ ضیاء الدین سکنہ ضلع ڈیرہ غازی خان سڑک کراس کررہاتھاکہ ایک ٹریکٹر نے اسے ٹکر ماری جس سے وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا،تھانہ چونترہ کے علاقہ موٹروے بیٹ نمبر 25چکری کے نزدیک ڈمپر نے ایک ٹرک کوٹکر ماری جس سے ڈمپر کاہیلپر 35سالہ خالدحیات سکنہ ضلع سرگودھا شدید زخمی ہوگیا اور انہی زخموں کی وجہ سے دم توڑ گیا۔
اسلام آباد سے مزید