• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں اچھی ساکھ کے ضلعی افسران تعینات کرنا خوش آئندہ ہے،عوامی حلقے

اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مری کی سیاحتی اہمیت کے باعث ان کو خصوصی توجہ دے رہی ہے یہ ہی وجہ ہے ضلعی انتظامیہ میں اچھی ساکھ کے ضلعی افسران کو ان کی ہدایات پر تعینات کیاگیا ہے دیگرضلعی افسران کی تعیناتی کے بعدمحکمہ ہائی وے سب ڈویثرن مری میں ایک ایماندار ارفرض شناس فائض شبیر کوایکسیئن تعینات کئے جانے پر سیاسی وعوامی حلقوں نے فائض شبیرکی تعیناتی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مری کاچارج سنبھالتے ہیں انہوں نے ترقیاتی کاموں کی نگرانی خودکرنی شروع کردی ہے جسکے باعث کاموں کے معیار میں بہتری دیکھی جارہی ہے،ان کاکہنا تھا کہ ایسے افسران کی تعیناتی سے جہاں حکومت کی نیک نامی ہوگی وہاں کاموں کامعیار بھی بہتر اوردیرپاہوگا،ایکسئین ہائی وے مری نے تمام افسران،عملے اور ٹھیکیداروں کوہدایات دی ہیں کہ کام کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا غیرمعیاری کام کرنے والوں کیخلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی کی جائیگی اوربہتر کارکردگی کو سراہا جائیگا۔
اسلام آباد سے مزید