• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ ویسٹریج کے 2سابق تفتیشی افسروں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)زیرتفتیش مقدمات کی مسلیں محرر تھانہ کے پاس جمع نہ کروانے والے تھانہ ویسٹریج کے 2سابق تفتیشی افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ ویسٹریج کو ایس ایچ او عبدالرحمن نے بتایا کہ بذریعہ محرر تھانہ ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمٰن پڑتال زیر تفتیش مقدمات سال 2021،2022،2023 کی گئی تھانہ ہذا میں سال 2021 کے کل 3 زیر تفتیش مقدمات سال 2022 کے 3 مقدمات زیر تفتیش ہیں امثلاجات بلخصوص سال 2021 پڑتال ریکارڈ کرنے پر سب انسپکٹرمناظر حسین کے پاس 2امثلاجات زیر تفتیش جبکہ سال 2022 کے 5 مقدمات اور سال 2023 کے 19 مقدمات جن میں نقل مثل پولیس معہ رپورٹ 173 ض ف تاحال داخل عدالت نہ کروائی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید