بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سے معطل ہے۔
موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے صوبے میں صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا انٹرنیٹ سے دہشت گرد تنظیموں کو رابطے میں سہولت فراہم ہوتی ہے۔
حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال دہشت گردی واقعات کے تناظر میں موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔