• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو دوبارہ خطے کے تجارتی اور بحری مرکز کے طور پر ترقی دینا ناگزیر، ماہرین

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ماہرین کے مطابق پاکستان کی سمندری معیشت قومی ترقی میں سالانہ ایک سو ارب ڈالر سے زائد حصہ ڈالنے کی استعداد رکھتی ہے، کراچی کو دوبارہ خطے کے تجارتی اور بحری مرکز کے طور پر ترقی دینا ناگزیر ہے، اور بحری راستوں کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ ملکی اقتصادی ترقی کے لئے خطرہ بن رہی ہے۔ پاکستان کو وسط ایشیائی ریاستوں او آئی سی ممالک اور روس کےلئے ایک مسابقتی بحری ربط کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کرنی ہوگی ماہرین نے تھنک ٹینک ایس ڈی پی آئی میں 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر منعقدہ سیمینار میں پاکستان کے وسیع بحری وسائل سے بھرپور استفادہ کے لئے فوری اور مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور سمندری معیشت کو ایک مکمل معیشت قرار دیا۔اجلاس کی صدارت ایس ڈی پی آئی اور بلو اکنامی سروسز نے مشترکہ طور پر کی۔ ایس ڈی پی آئی کے ایسوسی ایٹ ریسرچ فیلو، انجینئر احد نذیر نے کہا کہ اجلاس کا مقصد پالیسی سازوں، بحری ماہرین، ماحولیاتی ماہرین اور سکیورٹی پروفیشنل کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ملک کے نظر انداز شدہ مگر اہم بحری شعبے کے لئے راہِ عمل مرتب کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید