• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی، کراچی میں ہوائی فائرنگ، بچی سمیت 3 افراد ہلاک

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جشن آزادی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہوائی فائرنگ ہوئی ۔رات 12 بجے سے قبل ہی شہر کے مختلف علاقے ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھے۔بڑی تعداد میں شہریوں کے باہر نکلنے کے باعث بیشتر مقامات پر ٹریفک جام ہو گیا،شہر میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر بچی سمیت 3ہلاک اور 39 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی ساڑھے تین نمبر ماڈل کالونی پارک کے قریب ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت 35 سالہ اسٹیفن ولد جون کے نام سے ہوئی۔مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔عزیز آباد بلاک 8 میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر 8 سالہ بچی نیہا دختر وقاص جاں بحق ہو گئی ۔کلری تھانے کی حدود لیاری آگرہ تاج کالونی ابراہیم مسجد کے قریب ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر 70 سالہ جمعہ ولد سلمان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو سول اسپتال لایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید