کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنماصادق ادریس نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ وفاق کی دعویدارپیپلزپارٹی مہاجر دشمنی میں ا ندھی ہوچکی ،پیپلز پارٹی کا ہر وزیر مہاجروں کے خلاف زہر اگل رہا ہے جس سے شہر کی فضاخراب ہونے کا اندیشہ ہے، پیپلز پارٹی کے وزرا معصوم سندھی بھائیوں کے جذبات کو عصبیت کی ہوا دیکر بھڑکارہے ہیں، سوشل میڈیا پر مہاجر قوم کے خلاف تضحیک آمیز رویہ مہاجر عوام برداشت نہیں کرسکتے، صادق ادیریس نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کے کچھ افسران شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنے ہوئے ہیں اور کراچی کے معصوم شہری جنکو ٹینکرز مافیا کچل کر قتل کررہی ہے انہیں گرفتار کرنے کے بجائے پولیس افسران انکی حوصلہ افزائی اور عوامی ردعمل کو مائنڈ سیٹ کا نام دیکر تمام قوم کی تزلیل کررہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے۔