• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع کلاتھ اور برنس روڈ کے علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ، کے الیکٹرک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کےالیکٹرک نے کہا ہے کہ جامع کلاتھ اور برنس روڈ کی کمیونٹیز نے حال ہی میں اپنے علاقوں کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے یہ پیشرفت کےالیکٹرک کی مقامی کمیونٹی کے ساتھ مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جس کے باعث لائن لاسز میں کمی اور بلوں کی وصولی میں بہتری آئی ہے، اب یہ علاقہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے مستفید ہو رہا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید