• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمدرد پاکستان کی جانب سے یوم آزادی پر خصوصی تقریب کا انعقاد، سعدیہ راشد اور دیگر کی شرکت

کراچی (جنگ نیوز)ہمدردپاکستان کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر ملّی نغموں،قومی ترانوںاور سبز ہلالی پرچم سے سجی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ہمدرد فاونڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورکیک کاٹا،تقریب میں فاطمہ منیر احمد، فیصل ندیم سمیت سینئر مینجمنٹ اور کارکنان نے شرکت کی اور وطن عزیزکی سلامتی و ترقی کے لیے دعائیں مانگیں،سعدیہ راشد نے کہاکہ14اگست ایک ایسا دن ہے جب ہم اپنے بزرگوں کی جدوجہد ِ آزادی اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جوقائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں قیامِ پاکستان کے حصول میں ثابت قدم رہے،آج کے دن ہمیں اپنے ملک کی خدمت و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید