• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا اور امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہدائے کربلا اور امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، نشتر پارک میں پاک محرم ہال کے زیر اہتمام مرکزی مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی نے اہل بیت کے مسائب بیان کئے، بعد ازاں مرکزی جلوس برآمد ہوا ، جو اپنے روایتی راستوں سی بریز، ایمپریس مارکیٹ، تبت سینٹر، جامع کلاتھ اور لائٹ ہاؤس سے ہوتا ہوا کھارادر کی حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا ، یم اے جناح روڈ امام بارگاہ علی رضا پر نمازِ ظہرین ادا کی گئی، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے جبکہ گزرگاہوں کوقناعتیں، واٹر ٹینکرز اور کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موٹر سائیکل، موبائل اور بکتر بند گاڑیوں سمیت تعینات رہی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید