کراچی(جنگ نیوز) جشن آزادی کے موقع پر ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن کے تحت ریلی نکالی گئی،تقریب کسٹم ہاؤس کے سامنے منعقد ہوئی، ریلی کی قیادت مہمان خصوصی کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کی ، اس موقع پر صدر چوہدری طارق گجر اور دیگر موجود تھے،ریلی نیٹی جیٹی برج سے ٹاور، آئی آئی چندریگر ،شا ہین کمپلیکس ،پی آئی ڈی سی، سلطان آباد اور مولوی تمیز الدین روڈ سے ہوتی ہوئی کسٹم ہاؤس پر اختتام پزیر ہوئی، شرکا موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں پر سوار تھے۔