کراچی( اسٹاف رپورٹر )اتحاد ٹاؤن پولیس نے حاجی صالح محمد روڈ عابد آباد قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے میں ملزم شاہنواز عرف خانو ولد رحمان الدین کو ہلاک کر دیا جبک ساتھی فرار ہو گیا،ہلاک ملزم کے قبضے سے تیس بور پستول،دو موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی،پاک کالونی پولیس نے جہان آباد علی باغ کٹ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ملزم عثمان ولد عبد الرزاق کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے پستول ،منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ،سائٹ اے پولیس نے میٹروول بدھ بازار چڑھائی کے قریب مبینہ مقابلے میں ملزم محمد پٹھان ولد عبدالہادی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ،ساتھی فرار ہو گیا،شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث3ملزمان انور، صدام اور کامران کر گرفتار کرکے2پستول اور رقم برآمد کرلی ،مددگار15نے گلستان جوہر سے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث2اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے چھینے گئے19موبائل فون، دو پستول برآمد کر لیئے،ملزمان کے زیر استعمال رکشا بھی تحویل میں لے لیا گیا ۔