• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سٹی کورٹ کا دورہ کیا، فیملی میٹنگ روم، کورٹ پارک اور دیگر کا افتتاح

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ ڈاکٹر امبرین اسلم کی دعوت پر ہائی کورٹ کے دیگر سینئر ججز ، کراچی ایسٹ، ساؤتھ، سینٹرل اور ملیر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کراچی، ویسٹ سٹی کورٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر سہیل مشوری پراجیکٹ ڈائریکٹر " پاکستان میں انصاف تک رسائی" بھی موجو تھے، چیف جسٹس نےفیملی میٹنگ روم ، کورٹ پارک، قانونی ای کیوسک، ون ونڈو فیسیلیٹیشن سینٹر اور حلف نامہ برانچ کا افتتاح کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معزز چیف جسٹس نے ڈاکٹر امبرین اسلم اور سہیل مشوری کی کاوشوں کو سراہا اور ٹیکنالوجی کے ذریعے انصاف کی فراہمی کو بڑھانے اور سندھ بھر میں جدید سہولتوں کی ترقی کے لیے عدلیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید