کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نصیر نور خان نے لڑکی کےاغواء، زیادتی اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملزم شہباز عرف شبی کو مجموعی طور پر پچاس سال قید کی سزا سنادی،ملزم پر مجموعی طور پر16لاکھ50ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیاگیا۔استغاثہ کے مطابق جون 2021 میں پندرہ سال کی لڑکی کو جھانسہ دے کر اغوا کیا، ملزم نے لڑکی سے کہا کہ تمہارے باپ پر تشدد کیا جا رہا ہے ساتھ چلو، راستے میں ملزم نے اسے نشہ آوور چیز کھلا کر بے ہوش کردیا، ملزم نے دو شریک ملزموں کے ساتھ ملکر لڑکی سے زیادتی کی، ملزم نے لڑکی کے باپ کو دھمکایا کہ ہماری بات نہ مانی تو نازیبا ویڈیوز لیک کردیں گے۔