کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کی جانب سے ملک بھر کی تمام ڈسٹرکٹس میں بھی جشن آزادی اور معرکہ حق جوش وجذبےسے منایا گیا، جدوجہد آزادی میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا، سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا،چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی کی مختلف ڈسٹرکٹس میں منعقد کی جانے تقریبات میں شرکت کی اور ذمہ داران ،کارکنان و عہدے داران کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی صرف ایک دن کا نام نہیں ہے یہ تجدید عہد وفا کا نام ہے،ہمیں بانیان پاکستان اور آباؤ اجداد کی اس نشانی کو اپنے سینے سے لگا کر رکھنا ہے، مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادریمرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نےبھی خطاب کیا۔