• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی پشاور میں جشن آزادی کی پروقار تقریب

پشاور(جنگ نیوز)زرعی یونیورسٹی پشاور نے پاکستان بیت المال خیبرپختونخوا کے تعاون سے جشن آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔مہمان خصوصی ڈین پروفیسر ڈاکٹر ہمایون خان، گیسٹ آف آنر ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا فرح خان ایڈووکیٹ، ڈائریکٹر یوتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر انور علی شاد اور ڈائریکٹر پاکستان بیت المال خیبرپختونخوا لال بادشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ آج ہم آزاد فضا میں جو آزادی سے سانس لے رہے ہیں ہمارے آباء و اجداد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالٰی کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے، برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی علیحدہ شناخت کےلئے جدوجہد کی، برصغير کے مسلمان 1947 میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی رہنمائی میں کامیاب ہوئے۔ ہم اپنے تن من دھن کی بازی لگا کر اس وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے اور ہمیشہ اپنے رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کے قول "ایمان، اتحاد اور تنظیم" کی پاسداری کریں گے۔آخر میں مہمان خصوصی ڈین پروفیسر ڈاکٹر ہمایون خان اور ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا فرح خان ایڈووکیٹ نے شرکاء میں شیلڈز تقسیم کئے اور کیک کاٹا۔
پشاور سے مزید