• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کا ر، رکشہ، 29 موٹرسائیکلوں، موبائلز فون، طلائی زیورات سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے شہری مختلف وارداتوں میں ایک کار ،ایک رکشہ،17 موٹرسائیکلوں 29موبائل فونز،نقدی ،طلائی زیورات اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈ پر3ملزمان اسلحہ کی نوک پر زبیر عباسی کی اہلیہ سے طلائی چوڑیاں مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ عزیزآباد میں حریم رحیمہ کمیٹی کی رقم ایک لاکھ 10ہزارروپے دینے جارہی تھی کہ راستہ میں د و عورتوں نے اس سےرقم چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر چھری مار کر اسے زخمی کر دیا دونوں عورتیں اس سے رقم اور موبائل چھن کرفرار ہوگئیں ۔تھانہ چک لالہ کے علاقہ ویسٹریج کالونی میں 2موٹرسائیکل سوار آریان شیخ سے گن پوائنٹ پر ساڑھے پانچ ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ بن بھولامیں محمد ارسلان کے کریانہ سٹور سے 2 موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر 80ہزار روپے اور 2موبائل چھین کر لے گئے ،کیرج فیکٹری کے قریب سکول کے اندر سے بجلی کی تاریں مالیتی 30ہزار روپے ،شکریال میں کرن مجید کے گھرسے 2موبائل ،سہام میں جاوید کے گھر سےڈیڑھ تولہ سونا ،24ہزار روپے اور موٹرسائیکل کے کاغذات ،فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی ترنول میں محمد خالد محمود کے گھرسے 500 درہم ،ایک لاکھ دس ہزار روپے ، سونا مالیتی 40لاکھ روپے اور موبائل ،نجی سوسائٹی فیز8میں طلحہ الیاس کے گھرسے 2آئی فون اور دیگرسامان چوری کرلیاگیا۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ،نقب زنی اور چوری کی11وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ ایک کار ،5موٹر سائیکل اڑا لئے گئے دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ایک موٹر سائیکل اور دو موبائل اور لاکھوں روپے کی نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید