• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے، امیر جماعت پنجاب

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے پاکستان کے 78ویں یوم تاسیس کے مو قع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یوم آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وطن عزیز اللہ کا خاص انعام ہے جو لاکھوں انسانوں کی قربانی کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے، پاکستان محض ایک ملک یا زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ یہ علامہ اقبال، قائد اعظم اور آزادی کے لیے جہدو جہد کر نے والوں کے خوابوں کی تکمیل بھی ہے،جنہوں نے بکھری ہوئی قوم کو ایک فکر، ایک مشن اورایک نصب العین پر نہ صرف متحد کیا بلکہ اپنی ولولہ انگیز سیاسی جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا موڑ کر ایک الگ نظریاتی ریاست کے قیام کے ناممکن سمجھے جانے والے خواب کو شرمندہ تعبیر کردکھایا، انھوں نے کہا پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے،پہلے قیام پاکستان کی جدوجہد تھی اور آج تکمیل پاکستان کی جدوجہد ہے جس کے لئے پھر سے قیام پاکستان جیسے ولولے اور قربانیاں درکار ہیں، پاکستان کو وجود میں لانے کا اصل مقصد اس کو اس کے حقیقی نظریے کے مطابق ڈھالنا تھا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں جمعیت اتحاد العلماء پنجاب کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پر مولانا محمد اسماعیل، مولانا امیر عثمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید