• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم یونیورسٹی کوآرڈینیشن کونسل کا 2ارب بیل آؤٹ پیکج دینے پر حکومت کا اظہار تشکر

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن پر مبنی کوآرڈینیشن کونسل کی خصوصی تقریب "اظہارِ تشکر" کے نام سے قائداعظم یونیورسٹی کے اَرتھ سائنسز آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، اس تقریب کا مقصد قائد اعظم یونیورسٹی کو دو ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکج دینے پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرنا تھا، تقریب میں قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اخترنے کہا ہے کہ میں قائداعظم یونیورسٹی کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان، وزیر خزانہ، وفاقی وزیر اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور وزیر پارلیمانی امور کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون سے قائد اعظم یونیورسٹی کے لیے 2 ارب روپے کا بیل آوٹ پیکج منظور ہوا۔ اس موقع پر انھوں نے سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تعلیم، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر تمام ریاستی اداروں کے علاوہ تمام معاونین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کا بروقت اقدام مالی استحکام اور علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے نہایت اہم ہے، ہم اعلیٰ تعلیم کیلئے حکومت کے مضبوط عزم و حمایت کی دل کی گہرائیوں سے تحسین کرتے ہیں۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ارکان، فیکلٹی، اسٹاف اور سابق طلبہ کے تعاون کو بھی سراہا، تقریب سے آفیسرز ویلفیئر ایسوسی قائد اعظم یونیورسٹی کے صدر راشد محمود عباسی، نائب صدر سید گلفراز حسین شاہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انظر ستی جبکہ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن قائد اعظم یونیورسٹی کے صدر، سید حسن شاہ کاظمی، نائب صدر، سجاد علی، جنرل سیکرٹری، افتخار احمد کیانی نے بھی خطاب کیا، کوآرڈینیشن کونسل کے خصوصی اجلاس میں ملازمین و افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید