• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن ،25 گرفتار کر لئے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈائون جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ کر اچی کمپنی، تھانہ سمبل، تھا نہ ترنول، تھا نہ سنگجانی، تھا نہ نیلور، تھا نہ پھلگر اں اورتھا نہ شہزاد ٹا و¿ن پولیس ٹیموں نے13 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے3696گر ام ہیر وئن،مختلف بور کے 06پستول،ایک گن معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ر ی و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلائی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران 12مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔
اسلام آباد سے مزید