• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل ہسپتال اسلام آباد میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد علی رندھاوا نے معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر کیپیٹل ہسپتال میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال ڈاکٹر نعیم تاج، سی بی اے کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف، ہسپتال انتظامیہ اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے قومی ترانے اور پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور اس کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری، وحدت اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔ چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ اس سال ہم نے 14 اگست کو منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کیں ہیں ۔ہم سب نے مل کر پورے اسلام آباد شہر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے۔ اور اسی طرح جشن آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات بھی منعقد کی جارہی ہیں، جیسا کہ ڈی چوک پر سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا گیاسپورٹس کمپلیکس، ایف نائن پارک سمیت مختلف مقامات پر جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں اور بہت سارے ایونٹس بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید