• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آرڈننس فیکٹریز میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی کامیابی کا جشن منایا گیا

راولپنڈی ( جنگ نیوز)ملک بھر کی طرح پاکستان آرڈننس فیکٹریز ، واہ کینٹ میں بھی یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی کامیابی کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا۔ تقریبات کا آغاز 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات کو ہوا، جب واہ کینٹ کی مختلف عمارتوں کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا، جس نے ایک دلکش منظر پیدا کیا اور بڑی تعداد میں لوگ اس کا نظارہ کرنے پہنچے۔14 اگست کی صبح ایک پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جو قوم کے عزم، اتحاد اور ترقی کے عہد کی علامت تھی۔اس دن کو مزید یادگار بنانے کیلئے دوستانہ کھیلوں کے مقابلے، ثقافتی پروگرام اور عوامی اجتماعات کا اہتمام کیا گیا، جنہوں نے جشن اور حب الوطنی کا ماحول پیدا کیا۔عوام میں دفاعِ وطن کو مضبوط بنانے میں پی او ایف کے کردار کو اجاگر کرنے کیلئے اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں اسٹال لگایا گیا ، جہاں بڑی تعداد میں عوام نے پی او ایف کی متنوع دفاعی مصنوعات کاجائزہ لیا۔
اسلام آباد سے مزید