• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ؛ چہلم کے جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

 اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کہ ہے کہ اسلام آباد میں چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے علاوہ سکیورٹی اور ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا ہےکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری  اولین ترجیح ہے۔اسلام آباد میں 19 صفر چہلم کے جلوس کے  موقع پر تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سخت انتظام کیا جائے۔ اس کے علاوہ جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں اور مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو متبادل ٹریفک پلان جاری کرنے کی ہدایت کہ  تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔چیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس یا انتظامیہ کو دیں تاکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بروقت کارروائی کرنے میں مدد مل سکے۔ 
اسلام آباد سے مزید