• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ڈنمارک میں کار اور ٹرین کے درمیان تصادم سے ایک شخص ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کے جنوبی قصبے ٹینگلیو میں ایک کار اور ٹرین کے درمیان تصادم سے ایک شخص ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

ڈنمارک میں ریل نیٹورک انچارج بنڈنمارک نے واقعے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حادثہ اس وقت ہوا جب ٹرین ریلوے کراسنگ سے گزرتے ہوئے کار سے ٹکرا گئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی واضح نہیں لیکن بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ٹرین پٹری سے اتری ہو۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید