• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیر کی جیل میں قید معروف فلسطینی رہنما مروان برغوثی کو تضحیک کا نشانہ بنانے کی ویڈیو

اسکرین گریبز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
اسکرین گریبز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

اسرائیل کے انتہا پسند دائیں بازو کے وزیر اتمار بن گویر کی جانب سے جیل میں قید معروف فلسطینی رہنما مروان برغوثی کو تضحیک کا نشانہ بنانے اور دھمکانے کی ویڈیو سامنے آنے پر صافین کی جانب سے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز بن گویر نے سوشل میڈیا پر 13 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی جس میں وہ برغوثی کو دھمکاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جو بھی اسرائیلی عوام کو نقصان پہنچائے گا، عورتوں اور بچوں کو قتل کرے گا، ہم اسے ختم کر دیں گے۔

ویڈیو میں 66 سالہ برغوثی کمزور اور نحیف نظر آرہے ہیں۔

مروان برغوثی نے کچھ بولنے کی کوشش کی تو بن گویر نے فوراً انہیں ٹوک دیا۔

یاد رہے کہ فلسطینی رہنما برغوثی 2002ء سے پانچ اسرائیلیوں کے قتل کے الزام میں عمر قید کی پانچ سزائیں کاٹ رہے ہیں اور کئی برسوں بعد پہلی بار منظرِ عام پر آئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید