یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ ان کا ملک سہہ فریقی ملاقات کی حمایت کرتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین تعمیری تعاون کےلیے تیار ہے۔
زیلنسکی نے بتایا کہ انکی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون کال ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پیر کو امریکا کا دورہ کریں گے۔
یوکرینی صدرنے زور دیا کہ یورپ کو مذاکرات کے ہر مرحلے پر بات چیت کا حصہ ہونا چاہیے۔