بھارتی طالبِ علموں کے آسٹریلیا میں پانچ ماہ کے دوران 10 ملین ڈالرز سے زیادہ کی چوریاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بھارتی طالب علموں کے چوریوں کی وارداتوں میں بڑے پیمانے پر ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بھارتی طلبہ اور عارضی ویزوں پر رہائش پذیر 19 افراد پر مشتمل ایک منظم گروہ کو گرفتار کیا ہے جن پر بڑے اسٹورز سے 10 ملین ڈالرسے زائد مالیت کا سامان چرانے کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد منظم نیٹ ورک کے طور پر کام کرتے تھے، بھاری طالبِ علموں کی جانب سے چوری کیا گیا بے بی فارمولا، وٹامنز، الیکٹرک ٹوتھ برش اور دیگر چوری شدہ سامان مخصوص وصول کنندگان کو فراہم کیا جاتا تھا جو بعد میں ان اشیا کو مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔