کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ 2010 سے 2025 کے درمیان سندھ نے 675,000ہیکٹر اراضی پر جنگلات کو ترقی دی ہے جس سے اس کے سبزہ زار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،یہ بات انھوں نے ہفتہ کو ایتھوپیا کے اعلیٰ اختیاراتی وفد سے بات چیت کر رہے تھے ،وفد نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون بڑھانے، بڑے پیمانے پر شجر کاری اور گرین ڈیولپمنٹ انیشیٹیو پر تبادلہ خیال کیا ۔وفد کی قیادت ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جیمل بیکر عبداللہ نے کی۔