اسلام آباد(طاہر خلیل)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پاکستان ۔ بنگلہ دیش تعلقات، خطے کی صورتحال اور میڈیا کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔