حیدر آباد ( آن لائن ) سندھ پبلک سروس کمیشن ( ایس پی ایس سی ) نے واضح کیا ہے کہ ایس پی ایس سی بھرتی کا عمل صرف سندھ ڈومیسائل امیدواروں کیلئے ہے،دیگر صوبوں کے امیدوار قبول نہیں کیے جاتے، ایسی افواہوں کو مسترد کرتے ہیں اورامیدواروں اور عوام کو ہدایت کی ہے کہ ایس پی ایس سی کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے‘جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔سیکرٹری ایس پی ایس سی نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ ایس پی ایس سی بھرتی کا عمل صرف سندھ ڈومیسائل امیدواروں کیلئے ہے، دیگر صوبوں کے امیدوار قبول نہیں کیے جاتے، ایسی افواہوں کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں ڈومیسائل اور دیگر سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں ہے، ڈومیسائل اور پی آر سی کا اجرا صرف ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کا اختیار ہے۔ سیکریٹری ایس پی ایس سی نے کہا کہ امیدواروں کی ڈگری و ڈومیسائل کی تصدیق بھی ایس پی ایس سی نہیں کرتا، متعلقہ محکمے ذمہ دار ہیں۔